Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ قتل عام پر احتجاج

الفریڈ گریناز نے برہم ہوکر کہا شور مچانا ہے تو باہر جائیے، مطاہرین نے کہا یہ پاکستان ہے، جرمنی نہیں۔
شائع 27 اپريل 2024 06:34pm

اسلام آباد میں پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس ”پیپلز مینڈیٹ : سیف گارڈنگ سِول رائٹس اِن ساؤتھ ایشیا“ کے شرکا سے جرمن سفیر کے خطاب کے دوران چند نوجوانوں نے غزہ آپریشن کے دوران اسرائیل کے لیے جرمن حمایت و امداد پر احتجاج کیا۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ غزہ کے باشندوں کے تیسرے قتلِ عام کے دوران جرمنی اسرائیلی فوج کی حمایت و مدد کر رہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔

احتجاج پر جرمن سفیر الفریڈ گریناز برہم ہوگئے اور مظاہرین سے کہا کہ شور مچانا ہے تو باہر جاکر شور مچاؤ۔ یہاں ہم مباحثہ کر رہے ہیں، شور نہیں مچارہے۔ اس پر مظاہرین نے کہا آپ کون ہوتے ہیں نکل جانے کا حکم دینے والے۔ یہ پاکستان ہے، جرمنی نہیں۔

عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل نے پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا اہتمام سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی معاونت سے کیا ہے۔

GERMAN AMBASSADOR ALFRED GRENNAS

ASMA JAHANGIR CONFERENCE

PROTEST ON GAZA SITUATION

TOLD TO GO OUT

PROTESTORS DECLINED TO QUIT