Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں سابق گرل گرینڈ کو خنجر گھونپنے والے بھارتی طالب علم کو 16 سال قید

سری رام اور سونا کی دوستی 2017 میں حیدر آباد دکن سے شروع ہوئی، دونوں ایم اے کرنے لندن آئے تھے
شائع 27 اپريل 2024 06:00pm

لندن کی ایک عدالت نے بھارت کے 23 سالہ طالب علم کو سابق گرل فرینڈ پر خنجر سے پے درپے کئی وار کرنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

23 سالہ سری رام امبرلا 5 مارچ 2022 کو لندن کے ’حیدر آباد والا‘ ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور وہاں ویٹریس کی حیثیت سے کام کرنے والی 23 سالہ سونا بیجو پر خنجر سے کئی وار کیے۔ وہ سونا کی طرف سے دوستی ختم کرنے پر مشتعل ہوگیا تھا۔

خنجر کے 9 وار سہ کر بھی سونا بچ تو گئی تاہم شدید زخمی ہونے کے باعث کئی ماہ تک اس کا علاج کیا جاتا رہا۔

عدالتی کارروائی کے دوران وکیلِ استغاثہ بین ہولٹ نے بتایا کہ سری رام امبرلا کی انٹرنیٹ سرچ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ اُس نے خنجر سے کسی کو قتل کرنے اور برطانیہ میں غیر ملکی کی حیثیت سے کسی کو قتل کرنے کی صورت میں ممکنہ سزا سے متعلق معلومات حاصل کی تھیں۔

سری رام امبرلا اور سونا بیجو کی ملاقات 2017 میں حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی۔ ان کے درمیان دوستی پروان چڑھی مگر پھر اختلافات اور لڑائی کے بعد سونا نے سری رام سے دوستی ختم کردی۔ دونوں فروری 2022 میں ماسٹرز ڈگری کی تعلیم کے لیے لندن آئے۔ تب سری رام نے سونا بیجو کو منانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانی۔

سری رام نے پولیس کو اقبالی بیان میں کہا کہ جب سونا نے بریک اپ کو سیلیبریٹ کرنے کی بات کہی تو وہ مشتعل ہوگیا اور اُسے قتل کی دھمکی بھی دی۔

Indian student

LONDON COURT

SRI RAM AND SONA

STABBED EX GIRL FRIEND