Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 07:13pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلمشنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی عمران خان نے شرط عائد کی ہے کہ مذاکرات آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں۔

عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مذاکرات سے قبل ٹی او آرز طے کیے جائیں گے، مختلف رہنما اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے ان ٹی او آرز کے تحت مذاکرات کریں گے۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا امکان

آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے، مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں، مذاکرات کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے پہلے طے کیا جائے تب ہی مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی جو اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے اور اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے۔ یہ دیکھنا ہے کہ وہ کس حد تک بااختیار ہے ، اس کے لیے پہلے گراؤنڈ ورک اور پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قیادت کے ایما پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

shibli faraz

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)