سونے کے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، نرخ نیچے آنے شروع
ملک میں سونے کے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ہے، جس کے بعد ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2,337 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
چوزے کی برآمد پر پابندی، مرغی کا گوشت کتنے روپے تک کم ہو سکتا ہے؟
اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار رہی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل، کتنا اضافہ متوقع ؟
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔
Comments are closed on this story.