Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھوٹ بولنے والوں کا منہ توڑنا چاہتی ہوں، انٹرویو وائرل ہونے پر فرح سعدیہ برہم

پرانی باتوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے
شائع 27 اپريل 2024 03:57pm

کاش جھوٹ بولنے والوں کا منہ توڑ سکوں، فرح سعدیہ اپنے دیے گئے انٹرویو کلپس وائرل ہو نے پر برہم ہوگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے وائرل ہونے والے انٹرویوپر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک زمانہ ہوا انہوں نے کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔ بارہ سال پرانی باتوں کوپیٹنے کا کیا جواز ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فرح نے لکھا، ”اصل میں سب بے حس لوگ ہیں کاش میں ان کا مُنہ توڑ سکوں لیکن میں ان سب کا معاملہ اللہ کے سُپرد کرتی ہوں جو جھوٹ ، غیبت ، بہتان سے پیسے کماتے ہیں۔“

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بشری انصاری کی سوشل میڈیا پراپنی دوسری شادی کے اعلان اور شوہر کو متعارف کرانے کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ اور مارننگ شو سے شہرت پانے والی میزبان فرح سعدیہ بھی خبروں میں ان ہوگئیں۔

فرح سعدیہ بشری انصاری کے پہلے شوھر کی سابقہ بیوی ہیں۔

فرح اور اقبال حسین کے دو بیٹے ہیں۔ اس جوڑے نے 2013 میں طلاق لے لی تھی۔

فرح سعدیہ کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا جس میں انہوں نے اقبال حسین نے اپنی شادی اور بعد کے معاملات پر بات کی تھی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz