پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تحریک انصاف کےاندر ہی لڑائی ہو رہی ہے، دیکھنا ہو گا پی اے سی کی چیئرمین شپ کس کے پاس جاتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صرف قبضے اور چٖڑھائی کی بات کررہی ہے، آپ ماضی میں بھی اسلام آباد پر چڑھائی کرچکے ہیں، ماضی میں ایک ناکام احتجاج کیا گیا، جسے سب نےدیکھا۔
فیصل کریم نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست بھی سب کے سامنےہے، شکست کےباوجود چڑھائی کرنےکی بات کی جارہی ہے.
انھوں نے کہا کہ پہلے چینی صدرکےدورے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، گزشتہ دنوں سعودی وفد کے دورے میں بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارامذاق اڑانے والی پی ٹی آئی میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، آج پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کےپی حکومت کوسیلاب متاثرین کی فکرنہیں، ہمارےکسٹمز اہلکاروں کو شہید کیا گیا، ایک سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیاگیا، لیکن صوبائی حکومت کسی شہادت پرڈس سے مس نہیں ہوئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے بلدیاتی نمائندے فنڈز کیلئے ترس رہے ہیں، صوبائی حکومت عوام کی خدمت پرتوجہ نہیں دے رہی۔
Comments are closed on this story.