Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کی دولہا کے ساتھ بے تکلفی صارفین کو نہ بھائی

دولہا کو دلہن سے زیادہ ہانیہ پر توجہ دینے پر ناراضگی کا اظہار
شائع 27 اپريل 2024 02:42pm

ہانیہ عامر کی شادی میں دولہا کے ساتھ بہت زیادہ کھل کر بات کرنے پر انٹرنیٹ ناراض ہوگیا۔

شادیوں کا سیزن واپس آ گیا ہے اور ہر کسی کی طرح شوبز کی مشہور شخصیات کو بھی شادی کی مختلف تقریبات میں دیکھا جا رہا ہے۔

لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں زویار نعمان اعجاز اور ہانیہ عامر سمیت کئی سیلیبریٹیز نے شرکت کی، جبکہ شادی کی تقریب میں ہانیہ، زویار کے ساتھ ساتھ دانیال ظفر اور سہیل احمد بھی موجود تھے۔

ہانیہ شادی کے دونوں ایونٹس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور انہوں نے سب کچھ اسٹائلش رکھا۔

ہانیہ عامرنےاس تقریب میں سب کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ دولہا ہانیہ کے ساتھ بہت کھل کر بات کر رہا ہے، جو اس کا دوست بھی ہوسکتا ہے، جبکہ اس کی دلہن وہاں موجود ہے اور اس کے ساتھ ہے۔

صارفین نے دولہا اور ہانیہ عامر پر سخت الفاظ میں کمنٹس کیے ہیں اور ان کی بے جا بے تکلفی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ ساتھ ہی دلہن سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz