Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری، اہلیہ بھی ہمراہ

چیف جسٹس نے بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 02:11pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہمراہ ان کی اہلیہ سرینا عیسی بھی موجود تھیں۔

چیف جسٹس نے بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 22 سے 26 اپریل تک 49 کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے گئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پانچ دنوں میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court Karachi Registry

Chief Justice Qazi Faez Isa