Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی آڈیولیک کیس: پیمرا کی جسٹس بابرستار سے کیس سے الگ ہونے کی استدعا

کیس 29 اپریل کوجسٹس بابرستارکی عدالت میں زیرسماعت ہے
شائع 27 اپريل 2024 12:48pm

بشری بی بی آڈیولیک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پیمرا نے جسٹس بابر ستار سے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کردی۔

پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب آڈیو لیکس کیس میں درخواست دائر کردی۔

یاد رہے کہ آڈیو لیکس کیس 29 اپریل کو جسٹس بابر ستارکی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے، جس میں جسٹس بابر ستار سے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوسرے کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کا الگ بینچ فیصلہ کرچکا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا متعدد بار مقدمے میں پیش ہو چکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے۔

پیمرا نے استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی آڈیولیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Video Leak Scandal