Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 5 دنوں میں 46 کیسز نمٹا دیے

کیسز میں سے بیشتر 15سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے
شائع 27 اپريل 2024 12:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پانچ دنوں میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 22 سے 26 اپریل تک 49 کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے گئے تھے۔

نمٹائے گئے کیسز میں سول، کریمنل، کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتیوں، زمینوں کے تنازعات شامل ہے۔ ان کیسز میں سے بیشتر پندرہ سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔

چیف جسٹس نے سرکاری، نجی اداروں، شاہراہوں سےتجاوزات کےخاتمےکا بھی حکم دیا۔

Supreme Court Karachi Registry

pending cases

Chief Justice Qazi Faez Isa