Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے اداکار گروچرن سنگھ لاپتہ

22 اپریل کو دہلی چھوڑنے کے بعد سے سنگھ ممبئی نہیں پہنچے
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 02:12pm

”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے اداکار گروچرن سنگھ دہلی سے ممبئی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

گروچن سنگھ نے انتہائی مقبول بھارتی ڈرامہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار انتہائی خوبی سے ادا کیاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروچرن سنگھ کے والد نے دہلی پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا چار روز سے لاپتہ ہے۔

ان کے والد کے مطابق 22 اپریل کو دہلی چھوڑنے کے بعد سے سنگھ ممبئی نہیں پہنچے۔

اداکار کے والد ہرگیت سنگھ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گروچرن سنگھ کے والد کے مطابق، اہل خانہ نے کئی دنوں تک ان کی تلاش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اداکار کے اہل خانہ ان کی گمشدگی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں، ان کی والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہے۔

اداکار کے والد کے مطابق دہلی پولیس ان کے ساتھ بہت تعاون کر رہی ہے اور انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ادا کار کو جلد تلاش کرنے کی یقین دہانی بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گروچرن سنگھ نے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں اپنے کردار کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا۔ تاہم، انہوں نے کچھ سال پہلے اپنے والد کی صحت خراب ہونے کے باعث اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے شو چھوڑ دیا تھا۔

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

show bizz