Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پورے پاکستان میں ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، عمر ایوب

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پوڑ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، اپوزیشن لیڈر
شائع 27 اپريل 2024 10:28am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی حق و سچ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پوڑ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فوٹیج سامنے آئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

pti

Omar Ayub Khan

Sunni Ittehad Council