Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مختلف شہروں میں بارش، محکمہ موسمیات کا خیبرپختونخوا کیلئے الرٹ

آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 12:35pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برسات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جب کہ آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔

پشاور اور کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بالائی علاقوں میں انفرا اسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

کوہاٹ میں بارش کی وجہ سے گندم کی کھڑی فصلوں کو خطرات لاحق ہوگئے، جس کے باعث کسان گندم کی کٹائی کے لئے پریشان ہیں۔

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ پاکپتن اور گِردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

کہروڑ پکا اور کامونکی میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

عارف والا شہر اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ برسات کے بعد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بھی معطل ہوئی۔

پنوعاقل میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے گلی محلے میں پانی جمع ہوگیا۔ شکارپور میں بادل برستے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مزید اسپیل کی پیشگوئی

کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ نوشکی خاران ، گوادر چاغی میں بارشوں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے اب تک 22 افراد جاں بحق جبکہ چودہ زخمی ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ کوئٹہ سے تفتان ۔ ہرنائی اور نوشکی جانے والی قومی شاہرات سیلابی پانی سے شدید متاثر ہے۔

آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ

باغ آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریڑھ مہاجر کالونی میں مکان تباہ ہوگیا۔ برسات سے ہستانی ڈھلی روڈ سمیت متعدد سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Met Office

Rain

land sliding