Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حکومت سے مایوس

بہت پریشان ہوں کہ 1 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی لیکن وہ بھی تباہ ہو چکی ہے، عامر خان
شائع 26 اپريل 2024 07:03pm

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔۔۔ کہا پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟ میں نے آفیشلز اور گورنمنٹ کو بھی بولا لیکن نہیں ہوا۔

حکومت پاکستان سے مایوس پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، اب بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے، باکسنگ فائٹ کرنی ہے، پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟ میں نے آفیشلز اور گورنمنٹ کو بھی بولا لیکن نہیں ہوا۔

سابق انسپکٹر عابد باکسر دوبارہ گرفتار، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دی گریٹسٹ باکسر محمد علی انتقال کر گئے

عامر خان میری جم بلکل نئی اور بہت ہی صاف تھی، مگر پھر بھی بند کردی گئی۔ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، میں بہت پریشان ہوں کہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ جو میں نے جم پر خرچ کیا تھا اب وہ تباہ ہو چکی ہے ۔

sports

boxer amir khan