Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹر تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارووائی کرنے کا اعلان

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، جس پر تشویش ہے، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 26 اپريل 2024 05:17pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے خلاف توہین عدالت کی کارووائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا، کھیلوں کے لیے مختص 30 سال کی محنت کو 30 منٹ میں برباد کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمہلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے، ایک جنگل کو کھیلوں کے لیے آباد کیا تھا، 30 سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا، سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارروائی کی، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کاروواٸی کریں گے، پیپلز پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے۔

پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے یہاں آتے تھے ، ہم سی ڈی اے کے کوٸی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے، سازش کے تحت سی ڈی اے نےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا ۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔

karachi

PPP

CDA

Senator Taj Haider

Pakistan People's Party (PPP)

taj haider

cda operation

Islamabad Tennis Complex