پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت
ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پربحث کا آغازہوا تو پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپوزیشن کوساتھ چلنے کی ایک بارپھردعوت دی۔
صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ شکریہ کی تحریک پربحث کی گئی پیپلزپارٹی سینٹرزنے خطابات میں ملکی استحکام کیلئے ملکرچلنے پرزوردیا۔
پونے 2 ماہ کی اجتماعی کوشش سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
شیری رحمان بولیں تحریک انصاف رویہ بدلنے ملکی استحکام کیلئے مشورہ دے، بیانیہ بنانےسے ملک آگے نہیں بڑھتا اپوزیشن کوفراخدلی دکھانی ہوگی۔
جام سیف اللہ خان نے کہاملک میں عدم برداشت کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا پی ٹی آئی نے خود بلنڈرزکئے۔
جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ سیاسی انتقام جاری رہا تو ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے، صدر مملکت کا خطاب
ن لیگ سینیٹرز نے بھی بات چیت کا مشورہ دیا سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی قیادت کوہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوتا لیکن مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے
پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفرنے سینیٹ میں خیبرپختوانخواہ کی نمائندہ نہ ہونےکا نقطہ اٹھاتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی تقسیم میں بٹے ہوئے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں۔
۔ سینیٹرکا اظہار رائے جاری تھاکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس پیرتک کیلئے ملتوی کردیا
Comments are closed on this story.