Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ گرنے لگا

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی
شائع 26 اپريل 2024 04:57pm

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ گرنے لگا اداریہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 26 اعشاریہ94 فیصد پر آگئی۔

مہنگائی کا بلندیوں کا چھوتا پارہ نیچے آنا لگا ایک ہفتے میں شرح ایک اعشاریہ ایک صفر کم جبکہ مجموعی شرح 26 اعشاریہ 94 فیصد پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 40 پیسے، خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39 پیسے،برانڈڈ ویجیٹبل گھی کی فی کلو ساڑھے تین روپ دال ماش فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی۔

مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی

ملک میں ایک ہفتے کے دوران کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 87 پیسے گڑ1 روپے 21 پیسے دال مونگ 52 پیسے بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے بیف 3 روپے 26 پیسے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتےٹماٹرکی فی کلو قیمت 24 روپے پیاز کی فی کلو 29 روپےزندہ مرغی فی کلو 60 روپے تک 20 کلو آٹے کی قیمت میں 114 روپے تک اورانڈے فی درجن11 روپے تک سستے ہوئے ہوئے ہیں۔

رواں ہفتے میں ایل پی کی کا گھریلو سلنڈر بھی 134 روپے 83 پیسے تک سستا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

economic crisis

Inflation

Pakistan Inflation