Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، جنرل عاصم منیر
شائع 26 اپريل 2024 08:31pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

پاکستان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف نے زور دیا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف

دوسری جانب ترجمان پاک فوج کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر نے شرکت کی جبکہ کانفرنس میں سول اور ملٹری حکام نے بھی شرکت کی۔

فورم کو کثیر الجہتی گرین پاکستان انیشیٹیو (جی پی آئی) کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور مختصر وقت میں حاصل کیے گئے اہم مقاصد کے بارے میں بتایا گیا۔

فورم کو ماڈل فارمز کے قیام، واٹر مینجمنٹ، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی مد میں شراکت داری کے بارے میں مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا، ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

وفاقی وزراء نے اجلاس کے اختتام پر اس انقلابی اقدام کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جی پی آئی پاکستان کے زرعی شعبے میں دور حاضر کے بہترین طریقوں کو متعارف کرائے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے پاس محنتی اور باہمت قوم ہے، جسے قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاک فوج مربوط قومی سلامتی اور قوم کی اجتماعی بھلائی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

rawalpindi

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Green Pakistan Initiative Conference