Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مریم نور نے پہلے بچے کی آمد کی نوید سنا دی

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے خوشی اور نیک خواہشات ظاہر کر دیں
شائع 26 اپريل 2024 03:54pm

شوبز اسٹار مریم نور اور ان کے شوہر اسماعیل بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ و وکیل مریم نور اور ان کے پائلٹ شوہر اسماعیل بٹ جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو یہ خبر دینے کے لیے ایک گرافک اعلان کارڈ پوسٹ کیا۔ پوسٹر پر لکھا ہے کہ ”ستمبر 2024“، جس میں والدین کے ہاتھوں سے ایک بچے کے پیروں کی تصویر پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلانیہ کارڈ شیئر کرتے ہوئے نور نے کیپشن میں لکھا کہ ”ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔“

اس پرمسرت اعلان کو ان کے ہزاروں مداحوں اورمیڈیا برادری کی جانب سے زبردست جوش و خروش کے ساتھ دیکھا گیا، جنہوں نے پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مستقبل کےوالدین کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

ساتھی اداکاروں ریحام خان، ماہم عامر، رحمت زمان اور تجربہ کار اداکارہ صبا فیصل اور ارسا غزل سمیت دیگر اداکاروں نے متوقع جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ مریم نور نے نومبر 2022 میں پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ سے شادی کی تھی جس میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz