Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

6 ججوں کا خط، سپریم کورٹ نے 9 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں

ہائی کورٹ بار، پاکستان بار، دیگر وکلا تنظیموں اور شہباز کھوسہ کی درخواستوں سے متعلق کاز لسٹ جاری
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 04:25pm

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط سے متعلق از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کی 9 درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق تمام درخواستیں 30 اپریل کو مرکزی کیس کے ساتھ سنی جائیں گی۔

پاکستان بار کونسل کے نمائندوں اور شہباز کھوسلہ کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواستیں بھی سنی جائیں گی۔

علاوہ ازیں بلوچستان کی وکلا تنظیموں اور میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ان تمام درخواستوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے کر جامع تحقیقات کرائی جائے۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے اپنے خط میں شکایت کی ہے کہ انہیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جارہا ہے اور مختلف حوالوں سے دباؤ ڈال کر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہوا جارہا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

CAUSE LIST RELEASED

A LETTER OF SIX JUDGES

HIGH COURT BARS

LAWYERS'BODIES