Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثمر عباس نے مسحور کن آواز میں“وداع کرو“ گا کر صارفین کے دل جیت لیے

اداکار نے سمندر پار سے بھی محبت سمیٹی
شائع 26 اپريل 2024 03:34pm

ابھرتے ہوئے اداکار ثمر عباس جعفری نے بالی ووڈ فلم ”امر سنگھ چمکیلا“ کے ارجیت سنگھ کا ”وداع کرو“ کی کوریج کرتے ہوئے اپنی جذباتی آواز سے سوشل صارفین کو مسحور کردیا۔

ثمر عباس جعفری نے رواں ہفتے کے اوائل میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک نئی گلوکاری ریل پوسٹ کی، جس میں انہوں نے“امر سنگھ چمکیلا“ سے اے لسٹ بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کی تازہ ترین ہٹ ”مینو وداع کرو“ گایا ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ نے اداکاری کی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی کمپوزیشن کی تعریف کرنے سے پہلے ”مائے ری“ کے اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”وداع کرو۔ چمکیلا“۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس سال کی بہترین کمپوزیشن ہونی چاہیے۔ جعفری نے کہا کہ کتنی خوبصورت دھن اور گیت ہیں۔

وائرل ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارم کے کم از کم 1.7 ملین صارفین نے دیکھا ہے اور سرحد پار سے بھی محبت حاصل کی ہے۔ ان کے مداحوں اور شوبز فیلوز کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں مشہور سیلیبریٹی کے لئے تعریفی الفاظ لکھے۔

ثمر عباس جعفری ایک ابھرتے ہوئے اداکار اور گلوکار ہیں، جو سوشل سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر کے علاوہ اکثر اپنے فالوورز کو مدھر میوزیکل گانوں سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر سیریل ”مای ری“ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے شہرت حاصل کی تھی، جس میں ان کے ساتھ چائلڈ اداکارہ اینا آصف بھی شامل تھیں۔ جعفری کو فخر کے کردار میں اپنی اداکاری کے باعث بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz