Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو انٹری 2 کی شوٹنگ جلد ہی شروع کر دی جائے گی، ڈائریکٹرانیس بزمی

انیل کا غصہ کرنا جائز ہے، لیکن وہ آپس میں لڑ نہیں رہے ہیں، ڈائریکٹر کی وضاحت
شائع 26 اپريل 2024 02:53pm

فلم ساز انیس بزمی، جو دلجیت دوسانجھ، ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ فلم ”نو انٹری 2“ کی ہدایت کاری کریں گے، نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی کاسٹ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کرے گی۔

”نو انٹری 2“ انیل کپور، سلمان خان اور فردین خان کی 2005 کی سپرہٹ کامیڈی فلم ”نو انٹری“ کا سیکوئل ہے۔

حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انیل کپور اور فرنچائز کے پروڈیوسر بونی کپور کے درمیان اختلافات کے بعد ”نو انٹری 2“ روک دی گئی ہے کیونکہ انیل کو نئی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم انیس بزمی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر کچھ پریشانی تھی لیکن فلم بہت زیادہ ٹریک پر ہے۔

کیا ”نو انٹری 2“ پر بونی کپور اور انیل کپور کے درمیان اختلافات ہیں؟ انیس بزمی کا جواب تھا، انیل کا غصہ کرنا جائز ہے، لیکن وہ آپس میں لڑ نہیں رہے ہیں۔

فلم ”نو انٹری“ کی دوسری قسط کی ہدایتکاری کرنے والے فلم ساز انیس بزمی کا کہنا ہے کہ فلم میں دلجیت دوسانجھ، ورون دھون اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

show bizz

bolly wood