Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل، کتنا اضافہ متوقع ؟

سستے پلانٹس بند ہیں اور مہنگے چلائے جارہے ہیں، ممبر نیپرا
شائع 26 اپريل 2024 01:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اضافہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ دوران سماعت ممبرنیپرا بولے کہ سستے پلانٹس بند ہیں اور مہنگے چلائے جارہے ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔

این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ مارچ میں 8 فیصد متوقع ہدف سے بجلی کم استعمال ہوئی ، شمال جنوب ٹرانسمشن سسٹم پر موسمی اثرات مرتب ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ہائیڈل اور نیوکلیئر سے پیداوار زیادہ رہی، سولرائزیشن کا امپیکٹ بھی سسٹم پر آرہا تھا۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ اور سولرسسٹم آج سے نہیں گزشتہ تین چار سال سے ہورہی ہے۔

پاورڈ ویژن حکام نے بتایا کہ بجلی کی طلب میں مجموعی طورساڑھے سات فیصد کمی ہوئی، نیٹ میٹرنگ سے 55 ملین یونٹس بجلی خریدی گئی۔

ممبرنیپرا بولے کہ کئی بار کہہ چکے ہیں طلب بڑھانےکیلئے کچھ کیا جائے، طلب بڑھانے کیلئے اقدامات لینا ہوں گے، سستے پلانٹس بند ہیں اور مہنگے چلائے جارہے ہیں اصل بات بتائیں، مہنگے پلانٹس کے بوجھ سے بھی صارفین متاثرہوتے ہیں۔

دلائل مکمل ہونے پر بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری ہوگا۔

nepra

K Electric

electricity prices