Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد عرفان خان کے بارے میں بابیل کی ڈیلیٹ کردہ پوسٹ نے تشویش میں ڈال دیا

پوسٹ میں اداکار نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر والد کے پاس جانے کی خواہش ظاہر کی
شائع 26 اپريل 2024 01:31pm

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار بابیل خان نے اپنے والد اور تجربہ کار فنکار عرفان خان کی چوتھی برسی سے قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خفیہ نوٹ شیئر کیا اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔

اپنے والد عرفان خان کی برسی سے چند روز قبل بابیل نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز کا رخ ایک خفیہ نوٹ کے ساتھ موڑدیا، جس سے سوشل صارفین میں تشویش پھیل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹیکسٹ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی مجھے ہار ماننے اور بابا (والد) کے پاس جانے کا احساس ہوتا ہے۔

اگرچہ ’قلعہ‘ کے اداکار نے چند منٹ بعد اس پوسٹ کو ہٹا دیا ، لیکن اس کی اسکرین گریب ریڈٹ پر گردش کر رہی ہے ، مداح پریشان ہیں کہ کیا اسٹار کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔

ان میں سے ایک نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ عرفان کی چار سالہ برسی ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں آنے والی ہے، مجھے لگتا ہے کہ سال کا یہ وقت ان کے لیے بہت مشکل ہے، انہوں نے اپنے والد کو بہت تکلیف برداشت کرتے دیکھا ہے۔ کسی کو کھونا کبھی آسان نہیں ہے۔ امید ہے کہ انہیں وہ حمایت ملے گی جس کے وہ حقدار ہیں۔ تاکہ وقت کے ساتھ اسے آسان بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 53 سالہ اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد اپریل 2020 میں انتقال کر گئے تھے۔

Celebrities

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz