Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ چیزیں ،جو بغیر ٹیلنٹ کے آگے کی طرف لے جاتی ہیں

ٹیلنٹ کی کمی کو اپنی ترقی کی راہ میں نہ آنے دیں
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 01:40pm

کامیابی کسی ٹیلنٹ کی محتاج نہیں۔کسی کو اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کسی خاص مہارت کی نہیں، بلکہ زیرو ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ ایک دولت مند،خوش گوار زندگی کی تکمیل لاتی ہے۔ ایسی ہی چند خصوصیات یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

وقت کی پابندی

مطلوبہ جگہ پر وقت سے پہلے پہنچنا، خواہ وہ آدھا گھنٹہ پہلے ہو یا پانچ منٹ۔ وقت کی ہابندی طاہر کرتا ہے۔ اور یہ زندگی کی وہ مہارت پے جو مسلسل کرتے رہنے سے پختہ ہوتی ہے۔ وقت پر موجود ہونا، آپ کے اندر نظم وضبط کو ظاہر کرتا ہے اور اس کے لیے کسی ٹیلنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سخت محنت

ہم کسی بھی محنتی شخص کو کچھ بھی سکھا تے۔ جو چیز وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں حاصل کر لیتے ہیں اور ان کے پاس جو ہوتا ہے، وہ اس پر قائم رہتے ہیں۔

کھلا اظہار رائے

اگر آپ اپنے ابلاغ میں ایماندار ہیں تو راستے میں موجود مفروضوں کو دور کرتے جاتے ہیں۔ کھلا ابلاغ مصروفیت کو بڑھا کربہترین پیداوار کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

کوشش

آگے بڑھنے کے لیے کوشش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر آپ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی استعداد کے مطابق کام کرتے ہیں، تو آپ اپنی ترقی کی راہ میں حائل ہہت سی رکاوٹوں کو عبور کر لیتے ہیں۔

اخلاقیات

کام کے اچھےاخلاق متواتر کوالٹی کام مہیا کرتےہیں۔ آپ کا پروفیشنل رویہ دوسروں کو آپ کی تقلید کرنے کےرول ماڈل بننے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

رجائیت پسند بننا

جی ہاں، یہ آسان نہیں ہے،اور نہ ہی اس کامطلب ہے کہ ہروقت ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے رکھی جائے۔۔ لیکن مسکراتے رہنے کی کوشش کرنابھی اہم ہےاور ہمیشہ کسی ٹیلنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر آپ مسلسل منفیت پر دھیان دیں گے تو تو بہت سے مواقعوں کو کھو دیں گے۔

باڈی لینگویج

آپ کی باڈی لینگویج ابلاغ کا بے زبان حصہ ہے، جو کہ ہمارے احساست کا انکشاف کرتی ہے اور پیغام کو زیادہ موثر بناتی ہے۔

ایک کھلا ذہن

کھلا ذہن رکھیں اور آئیڈیاز کو دماغ میں آنے دیں۔ کھلے ذہن سےآپ رحجانات اور تبدیلیوں کو پہچان کر نئے آئیڈیاز وصول کریں گے۔اور یہ کسی خاص مہارت کا تقاضہ نہیں کرتا۔

ہمیشہ تیار رہیں

کسی بھی چیز کو کرنے سے پہلے اس کی پیشگی تیاری کریں۔ یہ ناکام ہونے کے ممکنات کو کم کردے گا۔

lifestyle

Qualities

success