Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، عمرایوب

آئی جی پنجاب عثمان انورکرپٹ آدمی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، اپوزیشن لیڈر
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 03:25pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو سارے صوبوں میں موجود ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت اور آئی جی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عثمان انور کرپٹ آدمی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، اسپیکر نے آئی جی سے متعلق ریمارکس کو حذف کروا دیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، موجودہ حکومت فارم 47 کی بیسا کھیوں پر کھڑی ہے، یہاں غیرقانونی وزیرداخلہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کی طبی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔ سابق خاتون اول کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوشوکت خانم کے ڈاکٹرز دیے جائیں، ہمیں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے بیرسٹر گوہر کا اظہار خیال

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا یوم تاسیس تھا، جو آپ بھی مناتےرہے ، ہماری تقریب آئین اور قانون کے مطابق ہونا تھی۔

انھوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر میں نے بھی کے پی ہاؤس جانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو سارے صوبوں میں موجود ہے، ہم نے جتنے بھی پوائنٹ آف آرڈر اٹھائے آئین اور قانون کے مطابق ہیں۔

Omar Ayub Khan

National Assembly

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)