Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور سب کو انفالو کردیا ہے

مداحوں نے ان کے اچانک اقدام کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
شائع 26 اپريل 2024 11:29am

مشہور پاکستانی سنگرعاصم اظہر نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

گلوکار نے اپنے اکاؤنٹ سے اپنی پروفائل تصویر بھی ہٹا دی۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ”خود کو تلاش کرنا ہو تو خود کو کھونا پڑتا ہے۔“

گلوکار عاصم اظہر کے اس اقدام نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے فیوریٹ سنگر کے متعلق طرح طرح کی قیاس آرا ئیاں شروع کر دی ہیں۔

Pakistani Singer

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz