Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلو : 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف

اہلکار ری پولنگ میں مختلف پولنگ اسٹیشن و دیگر مقامات پر تعیناتیوں کے باوجود غیر حاضر تھے
شائع 26 اپريل 2024 11:15am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کوہلو میں 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن و دیگر مقامات پر تعیناتیوں پر غیر حاضری کی بناء پر 28 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے۔

برطرف کئے جانے والوں میں ایک نائب رسالدار ، 5 دفعدار اور 22 سپاہی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation

By election 2024