Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں بننے والے فون کی غیرمعمولی طلب، شارٹیج پیدا ہوگئی

امید ہے جلد فروخت دوبارہ شروع ہو جائے گی، کمپنی
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 12:16pm
فوٹو۔۔ فائل (gsmarena)
فوٹو۔۔ فائل (gsmarena)

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو اپنے فلیگ شپ فون کی بے مثال کامیابی کے بعد پاکستان میں اپنے ایس 24 اسمارٹ فونز کی کمی کا سامنا ہے۔

ملک میں مقامی طور پر اسمبل کیے جانے والے یہ ہینڈ سیٹ اس سال کے اوائل میں لانچ ہونے کے بعد سے ہی کافی مانگ میں ہیں۔

مالیاتی امور پر بین الاقوامی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر فون اسٹورز پر اب بھی ایس 24 سیریز کے بڑے بڑے پوسٹر لگے ہوئے ہیں لیکن وہ نئے اسٹاک کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

چپس، گیجٹس اور آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ “سام سنگ الیکٹرانکس اپنے صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی فروخت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ سام سنگ کی باقی رینج کے مقابلے میں مہنگے سیٹ، گلیکسی ایس 24 الٹرا اور دیگر ایس 24 ڈیوائسز کی مارکیٹ میں کمی زیادہ امیر پاکستانی صارفین کی خرچ کرنے کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک پاکستان میں 192 ملین موبائل فون صارفین ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سام سنگ کو بہتر قیمت اور ڈسٹری بیوشن کے ساتھ ایپل پر برتری حاصل ہے۔ چونکہ ایپل مقامی مینوفیکچرنگ نہیں کرتا ہے ، لہذا آئی فون خریداروں کو 650 ڈالر تک ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جو کہ درآمد شدہ ہینڈ سیٹس کی قیمت کا ایک تہائی سے زیادہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مالی مراعات نے پاکستان کی اسمارٹ فون انڈسٹری کو 2017 میں زیادہ تر بیرون ملک ساختہ مصنوعات درآمد کرنے سے ہٹا کر فروخت ہونے والے زیادہ تر نئے ہینڈ سیٹس کی مقامی اسمبلی میں منتقل کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال موبائل کمپنیوں نے مقامی اور چینی برانڈز وی جی او ٹی ایل، انفینکس اور آئیٹیل کی قیادت میں پاکستان میں تقریبا 21 ملین یونٹس تیار کیے جبکہ مزید 1.7 ملین یونٹس درآمد کیے گئے۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر حیات پراچہ کے مطابق رواں سال ملک میں موبائل فون کی وصولی میں 30 سے 40 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ان کی کمپنی ملک کے سب سے بڑے موبائل فون ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے اور شیاؤمی کارپوریشن سمیت برانڈز کے لئے اسمبلر ہے۔

موبائل فونز

Information Technology Exports

S24 smartphones