Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی خلائی جہاز کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل

شین زو-18 کا 3 رکنی عملہ 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہے گا، چائنا ہیومن اسپیس فلائٹ پروجیکٹ آفس
شائع 26 اپريل 2024 10:23am
فوٹو۔۔۔فائل / روئٹرز
فوٹو۔۔۔فائل / روئٹرز

چین کا شینزو-18 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

چائنا ہیومن اسپیس فلائٹ پروجیکٹ آفس کے مطابق شین زو-18 نامی انسان بردار خلائی جہاز کا عملہ تین افراد پر مشتمل ہے۔

یہ افراد چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے، اس دوران دو یا تین بار غیر ملکی سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے اور اکتوبر کے آخر میں زمین پر واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ شینزو 17مشن کا عملہ 30 اپریل کو واپس زمین پر پہنچے گا۔

china

International Space Station

Space weapons