Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں لوک سبھا الیکشن کا آج دوسرا مرحلہ، کون سی نشستیں زیادہ اہم

بھارتی انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے
شائع 26 اپريل 2024 09:56am
تصویر بشکریہ  این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارت میں آج لوک سبھا کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہے، 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں کے لئے پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا، کیرالا، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔

بھارتی انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 حلقوں میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 88 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ سب کی نظریں کیرالہ کی وائناڈ اور ترواننت پورم کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کی متھرا اور میرٹھ کی ہائی پروفائل سیٹوں پر ہیں۔

Indian occupied Kashmir

Narendra Modi

indian elections