Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا

میں اس جگہ کام نہیں کر سکتا، جہاں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو
شائع 26 اپريل 2024 08:50am

”بھنگڑا“ فیم گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سپراسٹار کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفرہوئی، جسے انہوں نے ریجیکٹ کر دیا۔

ابرار الحق پاکستان کے بڑے ستاروں میں سے ایک اور پنجابی موسیقی کے بڑے لیجنڈ ہیں جبکہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی ایک بہت بڑی سپر اسٹار ہیں جو گذشتہ دو دہائیوں سے ایک شاندار کیریئر برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ابرار الحق کی موسیقی دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی سنی جاتی ہے اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم نے ان کا گانا ”نچ پنجابن“ چرا لیا، جو بڑی ہٹ ثابت ہوا۔ انہوں نے حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں بھی کچھ انکشافات کیے ہیں۔

ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی جانب سے کئی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں البمز کے ساتھ ساتھ فلموں کی آفرز بھی موصول ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایروز کی طرف سے ایک پیشکش ملی، جسے انہوں نے مسترد کردیا اور وہ حیران رہ گئے اور انہیں بتایا کہ کسی نے انہیں کبھی انکار نہیں کیا۔

ابرارالحق کوکترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم کی پیشکش بھی ملی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا جبکہ ان کے دوستوں نے انہیں اسے لینے کے لئے دباؤبھی ڈالا تھا۔

ابرار نے نہ کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ معاہدے کی شرائط کو سمجھ نہیں پا رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ وہ کچھ وجوہات کے بارے میں بولنا بند کردیں اور ابرارایسی جگہ پر کام نہیں کر سکتے تھے، جہاں اظہار رائے کی آزادی کا کوئی آپشن نہیں ہو۔ اس لیے انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم بھی نہیں کی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz

abrar.ul. haq