Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ایئر فورس بیس کے رن وے پر مگرمچھ آ دھمکا

مگر مچھ بڑے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں گھس گیا، حکام نے پکڑ کر دریائے ہِلز بورو میں چھوڑ دیا
شائع 25 اپريل 2024 07:08pm

امریکا میں ایئر فورس کی ایک ایئر بیس کے رن وے پر کہیں سے مگر مچھ آ دھمکا۔ حکام نے بتایا کہ فلوریڈا میں میکڈِل ایئر فورس بیس کے رن وے پر آنے والے مگر مچھ کو پکڑ کر قریبی دریا میں چھوڑ دیا گیا۔

ایئر فورس بیس نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ پیر کی صبح یہ مگر مچھ کسی طرح بہت سے لوگوں کی نظروں سے بچتا بچاتا فضا میں ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے KC-135 طیارے کے لینڈنگ گیئر (پہیوں) میں گھس گیا۔

مگر مچھ کو وہاں سے نکال کر ایئر فورس بیس سے باہر لے جانے کے لیے فلوریڈا ف،ش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن سکمیشن کے افسران کو طلب کیا گیا۔ انہوں نے مگر مچھ کو پکڑ کر قریب ہی واقع ہِلز بورو نامی دریا میں چھوڑ دیا۔

US AIR FORCE BASE

ALLEGATOR IN LANDING GEAR

RESCUED

RELEASED IN HILLSBOROUGH RIVER