Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امارات کی بارشوں نے پاکستانی خاندان کی حالت تباہ کردی

بارش کے پانی نے فرنیچر کو بخشا نہ گھریلو آلات کو، درسی کتابیں کاپیاں بھی ناکارہ ہوگئیں
شائع 25 اپريل 2024 03:05pm

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ طوفانی بارشوں کے دوران لاکھوں افراد کسی نہ کسی حیثیت میں متاثر ہوئے۔ ہزاروں افراد اپنے اپنے علاقوں میں پانی بھر جانے سے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

شارجہ کی ایک پاکستانی فیملی کو ان بارشوں نے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ گھر میں بھر جانے والے پانی نے فرنیچر کو خراب کردیا، گھریلو آلات ناکارہ بنا ڈالے اور اسکول کی کتابیں کاپیاں بھی قابلِ استعمال نہ رہیں۔

6 سالہ آصف اور اس کا 12 سالہ بھائی عامر عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ وہ نئی جماعت میں گئے تھے اور ان کی والدہ صائمہ نے، جس کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے لیے نئی درسی کتابیں، کاپیاں اور اسکول بیگ خریدے تھے۔

بچوں کے اسکول کے خواب اس وقت چکناچور پڑے ہیں۔ 16 اپریل کو شارجہ کے علاقہ السابقہ میں ان کے مکان میں بارش کا پانی بھرگیا۔ فیملی نے عجمان میں اپنے ایک جاننے والے کے ہاں پناہ لی۔

گھر میں بھر جانے والے بارش کے پانی نے گھر کے اندر کسی بھی چیز کو سلامت نہ رہنے دیا۔ کئی دن تک پانی میں رہنے سے فرنیچر تباہ ہوگیا۔ گھریلو آلات بھی ناکارہ ٹھہرے اور درسی کتابیں کاپیاں بھی پانی میں بھیگ کر کسی کام کی نہ رہیں۔

جب یہ فیملی بدھ کو واپس آئی تو دیکھا کہ گھر میں تو گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے۔ صائمہ کا شوہر عجمان میں معمولی سے ملازمت کرتا ہے اور یہ فیملی بمشکل گزارا کر پاتی ہے۔

UAE HEAVY RAINS

PAKISTANI FAMILY RUINED

HOME SUBMERGED IN WATER

HOUSEHOLD THINGS RENDERED USELESS