Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی چڑیا گھر میں 7 سال قبل لایا گیا دریائی گھوڑا بالآخر گھوڑی نکلی

دستاویزات میں بھی نر بتایا گیا تھا، ہیپو کی جنس کے تعین کے لیے اوساکا کے چڑیا گھر نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا
شائع 25 اپريل 2024 02:36pm

جاپان کے ایک چڑیا گھر کے لیے سات سال قبل میکسیکو کی افریقن سفاری سے لائی جانے والی دریائی گھوڑی اب گھوڑا ثابت ہوئی ہے۔

’جین چین‘ جو جب میکسیکو سے لایا گیا تھا تب اُس کی عمر پانچ برس تھی۔ جب بڑی عمر میں بھی اس نے دریائی گھوڑوں (ہیپو پوٹیمس) جیسی طرزِ عمل اختیار نہ کی تب چڑیا گھر کے عملے کو شک گزرا۔ انہوں نے جب ایک ماہر کو بلاکر چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا کہ جسے وہ دریائی گھوڑا سمجھ رہے تھے وہ تو دریائی گھوڑی ہے۔

’جین چین‘ اس وقت اوساکا ٹینوجی زو میں ہے۔ چڑیا گھر کی ویب سائٹ نے ’جین چین‘ کی اصل جنسی شناخت کے بارے میں ’سچی کہانی‘ بیان کردی ہے۔ چڑیا گھر کے ایک عہدیدار نے معروعف جریدے ’پیپل‘ کو بتایا کہ جب جانور کی درآمد سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اُس میں اس ہیپو کو نر بتایا گیا تھا۔

جب جنس کے تعین کے حوالے سے علامات ظاہر نہ ہوئیں تو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے ہیپو مادہ ثابت ہوگئی۔ اب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی جانور کی خریداری کے وقت جنس کے کے تعین کے لیے دو بار چیک اپ کیا جائے گا۔

DNA test

HIPPO IN JAPANESE ZOO

MEXICO AFRICAN SAFARI