Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشری انصاری کا اپنے نئے شوہر کے بچوں کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟

بیٹی اورحالیہ شوہر کے بیٹے ایک ہی محلے میں رہتے ہیں
شائع 25 اپريل 2024 03:44pm

بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کے دو بیٹے ہیں جو اب بڑے ہو چکے ہیں اور وہ دونوں تعلیم کے لیے کینیڈا میں رہتے ہیں۔ بشری نے انکشاف کیا کہ ان کی اپنی بیٹی بھی اسی محلے میں رہتی ہے اور ان کا اپنی بیٹی کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔

بشریٰ نےیہ بھی کہا کہ ان کے پوتے کی عمر بچوں سے ملتی جلتی ہے اور اس سے انہیں رشتہ استوار کرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلاقیں کیوں ہوتی ہیں۔ بشری انصاری کے نزدیک بعض اوقات لوگ ایک دوسرے کے لئے صحیح نہیں ہوتے ہیں۔ وہ برے نہیں ہیں لیکن چیزیں کام نہیں کرتی ہیں۔ طلاقیں ہمیشہ تکلیف دہ ہوتی ہیں کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر توڑنا نہیں چاہتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر واقعی ایک بالغ آدمی ہیں لہذا اس سے بھی مدد ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشگوار حالات میں شادی کبھی نہیں ٹوٹتی۔ انہیں اور اقبال کو اپنے سابقہ رشتوں میں مسائل کا سامنا رہا ہے، لیکن وہ کبھی بھی ایک دوسرے سے اپنی سابقہ شادیوں کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اقبال حسین سے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کو اب کچھ سال ہو چکے ہیں لیکن وہ صرف معاشرے کے ردعمل سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بات نہیں کی۔ لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے اور انہیں اپنے مداحوں کو اپنے شوہر سے ملنے دینا چاہئے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz