Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدیحہ رضوی کے دوسرے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

دولہا انگریزی شاعر اور مصنف ہیں
شائع 25 اپريل 2024 01:26pm

پاکستان ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مدیحہ رضوی نے آج اپنی دوسری شادی کے اعلان کے بعد سرخیوں میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی۔

مدیحہ رضوی کی شادی جنید علی پرویز سے ایک قریبی خاندانی تقریب میں ہوئی۔

جنید علی پرویزکا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ایک مصنف ہیں۔ ”کریزی ہارٹ“ تھامس ینگ کے تعاون سے جے پی کی پہلی کتاب کی اشاعت ہے۔

جنید علی پرویز کو عام طور پر جے پی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ مشہور انگریزی شاعر / مصنف ہیں۔ جنید علی پرویز اپنے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں جہاں وہ خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنی تحریریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مدیحہ رضوی سے شادی سے قبل جنید علی پرویز سنگل تھے، تاہم ان کا انسٹاگرام ماضی کی نامکمل محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جے پی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مدیحہ رضوی کی مضبوط موجودگی کی جھلک بھی ملتی ہے۔ لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جنید پرویز کی ہر انسٹاگرام پوسٹ میں مدیحہ رضوی کی موجودگی کی جھلک موجود ہے۔ اداکارہ نے جنید کی متعدد پوسٹ پر محبت کا اظہار بھی کیا۔ مدیحہ نے ان کی حالیہ پوسٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔

انہوں نے کئی پوسٹس میں اپنے شوہر سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

ویسے، جے پی کی انسٹاگرام پوسٹس جوڑے کی شادی کی تاریخ کی طرف بھی اشارہ کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹس کے مطابق مدیحہ اور جنید کی شادی دسمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz