Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کس سیاسی جماعت کو کتنی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی؟ فارمولہ طے پاگیا

حکومتی اتحاد کو 26 اور اپوزیشن جماعتوں کو 11 کمیٹیوں کی سربراہی دینے کی تجویز
شائع 25 اپريل 2024 12:58pm

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے عددی تناسب سے فارمولا تشکیل دے دیا۔ اسی فارمولے کے تحت حکومت اور اپوزیشن میں کمیٹیوں کی تقیسم ہوگی۔

فارمولے کے مطابق حکومتی اتحاد کو 26 اور اپوزیشن جماعتوں کو 11 کمیٹیوں کی سربراہی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

فارمولے کے تحت قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی اور ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر خود ہوں گے، پارلیمانی کشمیرکمیٹی کی سربراہی حکمران جماعت کو ملے گی جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن سے ہوں گے۔

ٹیکس قانون میں ترمیم سے محتسب کے اختیارات محدود، نئے بل میں کیا ہے

قومی اسمبلی کی ہاؤس کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی اسپیکرہوں گے۔

ہر کمیٹی میں حکمران اتحاد کے اراکین کی اکثریت ہوگی۔

فارمولے کے تحت 14 کمیٹیوں کی سربراہی ن لیگ کو ملنے کا امکان ہے جبکہ 8 کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی اور 8 ایم کیوایم کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک کمیٹی کی سربراہی دینے کی تجویز ہے۔

حتمی فارمولا آج سپیکرکی زیر صدارت اجلاس میں طے ہو گا۔

National Assembly

Parliamentary Committee