Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی ’مدھوبالا‘ نے کنٹینر میں سفر کی تربیت مکمل کرلی

جلد سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان، سینکچری فور پاز کی مدد سے تیار
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 01:38pm
Preparations for the transfer of elephant from the zoo to the safari park are complete - Aaj News

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی ”مدھو بالا“ کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھو بالا ہتھنی کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مدھو بالا دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں آنا جانا کرتی ہے، ہتھنی کی منتقلی کے لئے بنایا گیا کنٹینر اس کی سینکچری میں ہی رکھا گیا ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچری فور پاز کے تعاون سے تیار کی جا رہی ہے۔

کراچی: عالمی ماہرین نے سفاری پارک کو ہاتھیوں کیلئے موزوں جگہ قرار دیدیا

سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فور پاز تنظیم کے ہائر کردہ آرکٹیکٹ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچری تیار کر رہے ہیں، 15 سے 20 دن کے اندر سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچری تیار ہونے کا امکان ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے میں مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں نور جہاں ہتھنی کی کراچی زو میں موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی اکیلی رہ گئی تھی، جس کے بعد فور پاز کے ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سفاری پارک میں ملائکہ اور سونیا ہتھنی پہلے سے ہی موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کے سفاری پارک منتقل ہونے کے بعد ہتھنیوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔

Karachi Zoo

Karachi Safari Park

Madhubala Elephant