Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کردیا، تمام سنگلز پر رکے

چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 06:18pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جے پی کے لیے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں۔

سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا، چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔

مریم نواز نے پولیس افسر کا روپ دھار لیا، ’پولیس میں خواتین کی تعداد نصف کرنا چاہتے ہیں

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہ رکھا جائے، سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ دس سے بارہ پروٹوکول کی گاڑیاں مختص تھیں۔

Supreme Court Karachi Registry

Chief Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Protocol