Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ٹک ٹاکر میاں بیوی کی نجی ویڈیوز لیک

مایوس جوڑے نے کلپ کو آن لائن شیئر کرنے والوں پر لعنت بھی بھیجی
شائع 25 اپريل 2024 09:32am

پاکستانی ٹک ٹاکر اسامہ بھلی اور ان کی اہلیہ بھی ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آگئے ہیں، ان کے نجی کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیو لیکس اسکینڈل نے سوشل میڈیا کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، بہت سے لوگوں نے اسے شہرت حاصل کرنے کی ایک نئی کوشش قرار دیا ہے جب کہ دوسروں نے اس واقعے کی مذمت کی۔

اسامہ بھلی اور ان کی اہلیہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، اسامہ بھلی کی اہلیہ ویڈیوز میں اسمتعمال کئے گئے اپنے مشہور الفاظ ”باوا جی سیالکوٹ“ کیلئے مشہور ہیں۔

واٹس ایپ گروپس، ٹویٹر اور دیگر سوشل سائٹس پر گردش کرنے والے کلپس میں اسامہ اور ان کے ساتھ موجود دیگر لڑکیوں کو ناقابل بیان گفتگو اور لمحات ریکارڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

غیراخلاقی فلموں کی سابق اداکارہ نے تشویشناک خبر دے دی، مداح پریشان

جس کے بعد اسامہ بھلی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے واضح کیا کہ یہ پرانے کلپس ہیں اور ایک نامعلوم شخص، بظاہر کسی حریف نے لیک کیے تھے۔

دونوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان کلپس کو شیئر کرنا بند کر دیں، اور مکافات عمل سے ڈریں۔

اسامہ کی اہلیہ نے بھی اس مشکل وقت میں اپنے شوہر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا۔

اساتذہ کے ہاتھوں مار کھانے والے اداکار نے اپنا بچپن کا اسکول خرید کر مسمار کردیا

مایوس جوڑے نے کلپ کو آن لائن شیئر کرنے والوں پر لعنت بھی بھیجی۔

کسی ٹک ٹاکر کا یہ ویڈیو لیک اسکیںڈل کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، کئی پاکستانی ٹک ٹاکرز بشمول حریم شاہ، علیزہ سحر اور دیگر کو ماضی میں ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاکستانی ٹک ٹاکر کیوٹ مانو نے اپنی بہن پر ان کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسامہ بھلی کی اہلیہ کی بھی ماضی میں ایک مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوچکی ہے۔

Usama Bhalli Leak Video

TikToker's Video Leak

Video Leak Scandal