Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلحہ اسمگلنگ کا الزام: وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے مشیر کا استعفیٰ منظور کرلیا

اللہ ڈنو خان بھیو وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات تھے
شائع 24 اپريل 2024 11:17pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشیر اللہ دنو خان بھیو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

جیکب آباد سے پکڑے گئے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام لگنے کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اللہ دنو خان بھیو کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

اللہ ڈنو خان بھیو وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات تھے، جیکب آباد اسلحہ اسمگلنگ کیس میں مبینہ طور پر اللہ دینو خان بھیو کی گاڑی استعمال ہونے کا الزام تھا۔

واقعے میں اللہ ڈنو خان بھیو کی سیکورٹی پر تعینات پولیس موبائل بھی مبینہ طور پر استعمال ہوئی تھی،اللہ دینو خان بھیو نے 20 اپریل کو وزیراعلی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔

اسلحہ اسمگلنگ کا الزام ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا مستعفی ہونے کا اعلان

اللہ ڈنو خان بھیو کا کہنا ہے غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

PPP

resignation

Syed Murad Ali Shah

Pakistan People's Party (PPP)

Allah Dino Khan Bhayo