Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

دورہ پاکستان کے بعد میری سوچ پاکستان کے لئے مزید مثبت ہو گئی ہے، اہلیہ ایرانی صدر

ہماری خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو غزہ میں پرشدد کارروائیاں کرنے کا حوصلہ ملا ہے ، جمیلہ عالم الہدی
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 09:31pm
Exclusive interview of Iranian President’s wife Jamila Al-Hoda - Rubaroo with Shaukat Piracha

دورہ پاکستان کے بعد میری سوچ پاکستان کے لئے مزید مثبت ہو گئی ہے، ایرانی صدر کی اہلیہ نے آج نیوز سے خصوصی کی، اسرائیل کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ عالم الہدی کی آج نیوز کے پرواگرام روبرو میں گفتگو کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرئیل انسانیت پر مظالم ڈھا رہا ہے یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو کہ صدیوں پرانہ ہے ، اور یہ انسانیت کے خلاف ہے ۔

جمیلہ عالم الہدی نے کہا کہ ہماری خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو حوصلہ ملا کہ وہ اپنی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ۔ خدا کبھی ان لوگوں کو نہیں بخشے گا جو ان سب کو دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہیں ، ان کی خاموشی اس جرم سے بھی بدتر ہے جو فلسطین میں ہورہا ہے۔

اسرائیل کے حوالے سے ایرانی صدر کا اہلیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو ہورہا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ لیکن ہمیں فخر ہے اپنی ماؤں بہنوں پر کہ وہ ان سب کے باوجود بھی خاموش نہیں بیٹھ رہیں ہیں اور بھر پور انداز میں اسرائیل کا مقابلہ کر رہی ہیں، نہ صرف غزہ کی خواتین بلکہ صحافی اور ڈاکٹرز بھی رضاکرانہ طور پر یہاں آئے ہیں۔

ایرانی صدر کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ عورت کے بارے میں یہ سوچا جاتا ہے کہ ان میں ایک ڈر اور خوف ہوتا ہے لیکن غزہ کی کی خواتین نڈر ہیں ، اسرائیل کی کوشش ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کی جائے جبھی وہ بچوں اور عورتوں کو شہید کر رہے ہیں ، اسرائیل خود کو حضرت موسیٰ کے پیروکار مانتے ہیں لیکن در اصل وہ فرعون کے پیروکاروں میں سے ہیں ۔

جمیلہ عالم الہدی نے کہا کہ ایرانی خواتین کے بارے میں ایران میں ہونے والے مظالم کی خبروں پر میں چاہتی ہوں کہ مغربی میڈیا ایران آئیں اور حالات خود دیکھیں ۔ اس حوالے سے بہت سے خواتین صحافی ایران بھی آچکی ہیں ۔ دنیا کا مین اسٹریم امریکا اور اسرائیل کے اثر میں ہے، جبھی عورتوں کی حقیقت اور ہمارے انقلاب کی آواز کو میڈیا نے دبا دیا ہے۔

جمیلہ عالم الہدی کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت خوشہ محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔پاکستان آنے سے قبل پاکستان کو لے کرمیری سوچ مثبت تھی لیکن یہاں آ کر میری سوچ مزید مثبت ہو گئی ہے ۔

AAJ NEWS

AAJ TV SPECIAL

IRANI PRESIDENT