Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل کریم کنڈی اور بیرسٹر سیف کے ایک دوسرے پر حملے

سندھ حکومت ڈاکوؤں کواسلحہ فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 09:03pm

بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل سامنے آگیا کہا کہ فیصل کنڈی پنی گورنری پکی کرنے اور انتخابات میں بری طرح شکست کھانے پر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل کریم سندھ کے کچے ڈاکو کے ہاتھوں یرغمال ہونیوالے پختون بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔ سندھ کے کچے ڈاکوں کے سربراہ ایوان صدر میں بیٹھے پاکستان کے نظام کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سندھ حکومت ڈاکوؤں کواسلحہ فراہم کر رہی ہے۔

پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے، بیرسٹرسیف

بیرسٹرسیف نے کہا کہ دہشتگردی وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں کرناچاہیے، خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی کا نام و نشان مٹ گیا، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے، فیصل کریم کنڈی سندھ حکومت کی ترجمانی کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہآپ کے قائدین سردرد کی علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں اور آپ کو ہماری اسپتالوں کی فکر لگی ہوئی ہے۔ ہم نے پہلی مرتبہ صحت کارڈ نظام متعارف کرایا جس سے لاکھوں غریب کو مفت علاج کی سہولیات میسر تھی لیکن آپکے نگران وزیر خارجہ بلاوجہ زرداری نے اپنے دور حکومت میں صحت کارڈ پروگرام کو ختم کیا تھا آپ اپنے اتحادی حکومت سے خیبر پختونخوا کی واجبات کی ادائیگی پر زور دیں۔

PPP

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan People's Party (PPP)

faisal kareem kundi

Kacha Robbers