Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے خلاف کراٹے کومبٹ جیتنے والے کپتان پر انعامات کی بارش

شاہ زیب رند کی بیرون ملک تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی، سرفرازبگٹی
شائع 24 اپريل 2024 08:06pm

سرفراز بگٹی نے بھارت کے خلاف جیت پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، کھلاڑی کیلئے ملازمت کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراٹے کومبٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند سے ملاقات کی ۔ سرفراز بگٹی نے بھارت کے خلاف جیت پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی

وزیراعلٰی کا عالمی کھلاڑی کیلئے ملازمت اور 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا، وزیراعلٰی بلوچستان نے سیکریٹری اسپورٹس کو ہدایت کی کہ شاہ زیب رند کی بیرون ملک تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔

امریکہ میں پرفیشنل فائٹس جیتنے والے کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی

وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھیل کے سفیر شاہ زیب نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا ،شاہ زیب بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔

حوصلہ افزائی پر شاہ زیب رند نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو محنت کی ترغیب دیتا ہوں۔

sports

shahzaib rind