Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرقانون نے ٹیکس قوانین میں ترمیم ایوان میں پیش کر دی

انکم ٹیکس معاملات میں اپیل کا فیصلہ تیز کرنے کے لئے ترامیم لائے ہیں، اعظم نزیر تارڑ
شائع 24 اپريل 2024 07:16pm

قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق بل 2024 ایوان میں پیش کیا گیا بل وزیر خزانہ کی جانب سے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا۔

وزیر قانون کے مطابق کسی بھی ملک کی معیشت کو چلانے کے لیے ٹیکس وصولی بہتر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے بل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیکس وصولی بین الاقوامی معیار سے بہت کم ہے۔ٹیکس دہندگان کی شکایات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

اعظم نزیر تارڑ نے بتایا کہ تقریباً 2700 ارب کے معاملات اس وقت عدالتوں میں زیل التوا ہیں۔ٹیکس وصولی بہتر بنانے کے لیے ٹیکس قوانین میں اصلاحات ضروری ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ان لینڈ ٹریبونلز میں 72 ہزار کیسز زیرالتوا ہیں ہم ٹریبونلز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 35 تک کرنا چاہتے ہیں۔

3 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق انتخابی عزرداریوں پر فیصلہ محفوظ

ٹیکس قوانین میں ترمیم بل پر اسپیکر نے کہا کہ بل پر مشاورت کے لئے غیررسمی بات چیت کی جائے گی جبکہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی میں جانا چاہئیے، جس پر وزیرقانون نے کہا کہ یہ سب کام ملکی مفاد اور بہتری کے لئے ہے۔

National Assembly

law