Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز

ثنا میر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی سفیر مقرر
شائع 24 اپريل 2024 06:53pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ۔

آئی سی سی نے ثنا میر کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کا سفیر مقرر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ثنا میر نے 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے اور اب وہ 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گے جہاں دونوں فائنلسٹ بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ثناء میر کےلئے ایک اور اعزاز

سابق کپتان ویمن ٹیم ثنامیر نے آئی سی سی کی جانب سے سفیر بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کی سفیر بننا میرے لیئے اعزاز ہے۔

ثنا میر نے کہا کہ دو ٹیموں کے لیے قابلیت کے بڑے موقع کے علاوہ یہ ٹورنامنٹ ایسوسی ایٹ ممبر ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کو بہترین نمائش فراہم کرے گا۔

ICC

ICC T20 World Cup

Sana Mir

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

WOMEN CRICKET TEAM

ICC Series