Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر اخلاقی ویڈیو: راکھی ساونت دبئی فرار، گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی

بھارتی سپریم کورٹ نے راکھی کے خلاف بڑا حکم دے دیا
شائع 24 اپريل 2024 05:49pm

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے راکھی کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور انہیں چار ہفتوں کے اندر لوئر کورٹ میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد راکھی کے سابق شوہر عادل خان درانی کو یقین ہے کہ راکھی ساونت جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گی۔

دراصل راکھی ساونت پر اپنے سابق شوہر عادل درانی کی مبینہ غیراخلاقی ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔ راکھی کے سابق شوہر عادل درانی نے ان کے خلاف فحش ویڈیوز لیک کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ راکھی ساونت کو اب اس معاملے میں گرفتاری کا خطرہ ہے۔

راکھی نے بھی عادل کے خلاف ”ایکسٹرا میریٹل افیئر“ میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کئی مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ حالانکہ عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ راکھی صرف انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی نے گزشتہ سال عادل کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ چند ماہ کے بعد دونوں کے درمیان دراڑیں آنا شروع ہو گئیں اور راکھی نے عادل کے خلاف گھریلو تشدد، ایکسٹرا میریٹل افیئر اور اسے ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔

راکھی نے دعویٰ کیا کہ عادل نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ عادل کو ممبئی پولیس نے فروری 2023 میں گرفتار کیا تھا۔ پانچ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ عادل نے اب سومی خان سے شادی کرلی ہے، جو ’بگ باس‘ میں بھی نظر آچکی ہیں۔

اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنی شادی کا انکشاف کر دیا

یاسرحسین کیسے اپنی بیوی کے سپراسٹارڈم سے نمٹتے ہیں

اگر بابر اعظم نے شادی کی پیشکش کی تومعذرت کرلوں گی، نازش جہانگیر

عدالتی فیصلے کے بعد عادل نے کہا کہ راکھی کے دبئی سے ہندوستان واپس آتے ہی ان کی گرفتاری یقینی ہے۔

عادل نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے مبینہ لیک ویڈیو کیس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے راکھی کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے راکھی کو چار ہفتوں کے اندر ممبئی پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ نے راکھی ساونت کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد راکھی ساونت نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عادل نے کہا کہ ’عدالت یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ میں قصوروار نہیں ہوں، لیکن راکھی بھی اتنی ہی قصوروار ہے، اس لیے اسے خودسپردگی کرنی چاہئے۔‘

عادل نے مزید دعویٰ کیا کہ راکھی دبئی فرار ہیں، ان کے خلاف وارنٹ جاری ہے۔ ان کے خلاف کئی مقدمات ہیں اور وہ جیسے ہی ہندوستان پہنچیں گی، انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

عادل نے راکھی ساونت کے خلاف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) کی دفعہ 67 (اے) کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 500، 504 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

Leak Video

Rakhi Sawant

Adil Khan Durrani