Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد کی برطانوی قیدیوں سے ملاقات
شائع 24 اپريل 2024 05:46pm

برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جیل ذرائع کے مطابق برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے برطانوی قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد میں عدیلہ اور عمران شامل تھے جنہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور قیدیو ں سے بات چیت بھی کی۔

اڈیالہ جیل میں کیا ہے؟

ذرائع کے مطابق وفد نے قتل کے مقدمے میں قید خالد اور منشیات کے مقدمے میں قید حارث سے ملاقات کی، برطانوی قیدیوں سے وفد کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔

یاد رہے کہ برطانوی قیدیوں نے سفارتخانے سے اڈیالہ جیل میں کونسل رسائی کی درخواست کی تھی۔