Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو چار بار سزائے موت

عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم لودھی کو بری کردیا
شائع 24 اپريل 2024 05:20pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کورنگی میں چار پولیس اہلکاروں کےقتل کے کیس میں ملزم آصف کٹو کو چار بار سزائے موت سنادی۔

کورنگی کے علاقے میں حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کے کیس میں عدالت نے ملزم آصف کٹو چار بار سزائے موت سنادی، عدالت نےملزم پر8لاکھ روپےجرمانہ عائدکردیا جبکہ ملزم کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد بھی تحویل میں لینےکاحکم دے دیا۔

سعودی شاہی خاندان کی خاتون لوئر دیر میں لاپتہ، نوجوان پر اغوا کا الزام

انسداد دہشت گردی عدالت نے سہولت کاری کےالزام میں گرفتارملزم فہیم لودھی کو بری کر دیا۔

کراچی : تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، 11 زخمی

لکی مروت: محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

سرکاری وکیل نےعدالت کو بتایا کہ کیس میں مفرور دو ملزمان بلال اور عبدالسلام پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں ملزم آصف کٹو کو دو عینی شاہدین نے شناخت کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 12 جولائی 2015 کو حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے چار پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے عقیل احمد، محمد انور، جمیل احمد اور محمد اختر جاں بحق ہوگئے تھے ، ملزم آصف کٹو سے برآمد اسلحہ اور جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیاں کے خول میچ ہوئے تھے۔ ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد انکا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیے تھے

karachi

ATC

Karachi Police

BRUTAL KILLING

Police Officer Murder